صحت میک اپ

کہنیوں اور گھٹنوں کے سیاہ دھبے ختم کرنے کے 7 مؤثر طریقے

عام طور پر جلد پر رگڑ، سورج کی شعاؤں کا جلد پر براہ راست ٹکراؤ، یا ہارمونل عدم توازن, کہنیوں اور گھٹنوں کے سیاہ پن کی وجہ بن سکتے ہیں. پھر قدرتی طور پر انسانی جسم کے ان حصوں میں تیل پیدا کرنے والے غدود (oil glands) موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے جلد کھردری اور خشک پن کا شکار ہو جاتی ہے. جاذب نظر ہونے کے لئے ضروری ہے کہنیوں اور گھٹنوں کو سیاہ پن سے بچانے کے لئے ان کا تحفظ کیا جاۓ.
اردو ٹرینڈز کی جانب سے کچھ تراکیب پیش خدمت ہے جو نہ صرف آپ کی جلد کو بہتر بنائیں گی بلکہ سیاہ پن کو بھی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی.1 . سرکہ اور دہی
سرکہ اور دہی روز مرہ ضروریات زندگی ہے مگر بہت سے لوگ ان کی جلد پر افادیت کم ہی جانتے ہو گے. سرکہ میں ایسٹک ایسڈ جبکہ دہی میں لیکٹک ایسڈ کی کثیر مقدار آپ کے گھٹنوں اور کہنی کے سیاہ پن کو دور کرنے میں ناصرف مدد کرتے ہے بلکے ان میں چمک بھی پیدا کرتے ہیں.
ترکیب:
1 چمچ دہی اور 1 چمچ سیب کا سرکہ ملائیں.
مرکب کو لگانے سے پہلے مذکورہ جلد کو دھو کے خشک کر لیں.
جلد پر اس مرکب کو اپلائی کریں.
15 منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھو لیں.
اس عمل کو ہفتہ میں 3-4 بار دوبارہ دہرائیں.
ایک اور آسان طریقہ کچھ پانی کے ساتھ سیب کا سرکہ مکس کر لیں اور کپاس کا ٹکڑا لے کر اس کی گیند بنا لیں. پھر اس کی مدد سے مکسچر کو متاثرہ جلد کے حصّے پر 15 منٹ تک لگا کے رکھیں. ٹائم پورا ہونے کے بعد دھو لیں.2 . چینی اور زیتون کا تیل
ویسے تو ہم سب زیتون کے تیل کے فوائد کے قائل ہے مگر اس کا کبھی چینی کے ساتھ استعمال نہی سنا ہو گا، آئیے ہم آپ کو 1 مؤثر استعمال بتاتے ہیں.
چینی اور زیتون کے تیل سے گھر میں بنا سکرب آپ کی جلد سے ہائیڈریٹ، اور مردہ خلیوں کو ہٹا دیتا ہے.
ترکیب:
چینی اور زیتون کے تیل کو برابر مقدار میں لیں ور انکا مکسچر بنا لیں.
اپنے گھٹنوں اور کہنیوں پر لگا لیں اور 5 منٹ تک سرکلر موشن میں مساج کریں.
ہلکے گرم پانی سے صف کر لیں.
ہفتہ میں 2 سے 3 مرتبہ اس عمل کو دہرائیں.
آپ اس سکرب کو چہرے کی کلینزنگ کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں.
3 .دلیہ کا سکرب
جؤ کا دلیہ تو ویسے صحت کے لئے لاجواب ہے مگر اس کے ساتھ آپ اس سے اپنی جلد کو بھی بہتر اور چمکدار کر سکتے ہیں. اس کے لئے آپ کو جؤ کے ساتھ لیموں کے رس، آلو، اور نمک کی ضرورت ہوگی.
ترکیب:
آدھا چمچ لیموں کا رس ، ایک چوتھائی چمچ دلیہ، اور نمک کی ایک چٹکی.
ان تمام اجزا کو مکس کر لیں.
گھٹنوں اور کہنیوں پر مکسچر کو 10 سے 15 تک لگا رہنے دیں.
اس دوران سرکلر موشن میں مساج کرتے رہیں.
گرم پانی سے دھو لیں.
اس ترکیب کو ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ دہرائیں.
آپ 2 چمچ دلیہ کو 2 چمچ دودھ میں مکس کر کے بھی جلد پر لگا سکتے ہیں. اس ترکیب کو 10 منٹ تک اپنی جلد پر اپلائی کرے اور اس کے بعد صاف کر لیں. یہ آپ کی جلد کو نرم، ہموار، صحت مند بنانے میں مدد کرے گا.4 . کوکونٹ آئل
ناریل کا تیل ضروری فیٹس (fats) اور وٹامن ای کے ساتھ بھرپور ہوتا ہے جس سے سیاہ دھببے ختم اور کھردری جلد کو ہموار، ملائم ہونے میں مدد ملتی ہے.
ترکیب:
نہانے کے بعد متاثرہ جلد پر ناریل کا تیل لگائیں.
ٹیب تک مساج کرے جب تک جلد میں جذب نہ ہو جاۓ.
آپ تازہ لیموں کے رس میں 1 چمچ ناریل کا تیل شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں، لیموں کے رس کی مقدار آدھے چمچ سے زیادہ نہ ہو اور آہستہ سے اپنے گھٹنوں اور کہنیوں کو چند منٹ تک مساج کریں. 5 . شہد کا استعمال
شہد آپ کی جلد پر قدرتی نمی کے طور پر کام کرتا ہے. لیموں کے ساتھ یہ آپ کی جلد پر حیرت انگیز کام کرتا ہیں.
ترکیب:
2 چمچ شہد، نصف چمچ لیموں کا رس، اور 1 ٹی سپون بیکنگ سوڈا ملائیں.
جسم کے متاثرہ حصّوں پر یا سیاہ نشانات پر لگائیں.
مرکب کو 20 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد دھویں.
شہد، دودھ اور ایلوویرا کے ساتھ بھی اچھی طرح سے کام کرتا ہے. آپ 1 چمچ شہد، نصف چمچ دودھ، ایلوویرا جیل کا 1 چمچ ملا لیں.اچھی طرح پیسٹ بنانے کے بعد جلد پر لگائیں، اسے 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اور اسے گرم پانی سے دھو لیں.
6 . ہلدی
ہلدی بغیر کسی منفی اثر کے آپ کے جسم میں موجود مردہ خلیات کو ختم کرتی ہے اور جلد کو 1 نئی زندگی مہیا کرتی ہے. اسی وجہ سے ہلدی کو گھریلوں ٹوٹکوں میں خاص مقام حاصل ہے. بنیادی طور پر ہلدی کا 1 جز (curcumin) کہلاتا ہے، یہ سیاہ پن کے ذمہ دار میلانین (melanin) کی اضافی پیداوار کو کم اور ریگولیٹ کرتا ہے.
ترکیب:
کچھ ہلدی پاؤڈر کے ساتھ ایک دودھ کا چمچ ملائیں.
گھٹنوں اور کہنیوں پر لگائیں.
چند منٹ کے لئے مساج کرے اور قدرتی طور پر خشک کرنے کے لئے چھوڑ دیں.
خشک ہو جانے کے کچھ دیر بعد ماسک کو دھو لیں.
بہتر نتائج کے لئے مکسچر میں تھوڑا سا شہد شامل کر سکتے ہیں.
7 . لیموں
لیموں جلد کے لئے بہترین قدرتی تحفہ ہے. یہ اپنی اینٹی آکسڈینٹس اور وٹامن سی کی خصوصیت کی وجہ سے جلد کو جاذب نظر بناتا ہے. جبکہ بیکنگ سوڈا جلد کے سیاہ مقامات پر کلینذر کے طور پر کام کرتا ہے.
ترکیب:
ایک لیموں لیں اور اسے دو حصوں میں کاٹ لیں.
لیموں کے اوپر بیکنگ سوڈا کا چھوٹا 1 چمچ چھڑکیں.
اپنے کہنیوں اور گھٹنوں کو 1 منٹ کے لئے مساج دیں.
اسے 15 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر گرم پانی سے دھویں.
مطلوبہ اثر کے لۓ ہر دن ایک بار دوپہرائیں.
کیا آپ کو مؤثر جلد کے لئے تجاویز معلوم ہے؟ تبصرے میں تجاویز آزادانہ شیر کریں.
Facebook Comments
Close