صحت

ہاتھ صحت کے سفیر

بلاشبہ آپ کی بڑھتی عمر کے آثار سب سے پہلے آپ کے ہاتھو پر نمایاں ہوتے ہے، مگر اس کے ساتھ آپ کے ہاتھوں کی ساخت میں غیر فطرتی بدلاؤ آپ کے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو بھی ظاہر کرتے ہے. ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپ کے ہاتھوں کی حالت میں تبدیلی کئی اندرونی جسمانی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہوسکتی ہے.
اردو ٹرینڈز نے اپنے قارئین کے لئے کچھ علامات اور انکی ممکنہ وجوہات بیان کی ہے جو آپ کو اپنی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہے.
 1 . سرخ ہتھیلیاں
ڈاکٹروں نے ہاتھ کی ہتھیلی کی سرخ حالت کی وضاحت کی ہے کہ سرخ ہتھیلیاں (erythema) جگر کی پچیدگی کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر اگر آپ 50 برس سے زائد ہیں. عام طور پر ہتھیلی کا لال ہونا ہاتھ کے بیرونی کنارے کے قریب واقع ہے. ہتھیلیوں کے سرخ ہونے کی ممکنہ وجہ ہارمونل ترتیب میں بگاڑ پیدا ہونا ہے. میں ایک تبدیلی ہے جس سے خون کی برتن کا اخراج ہوتا ہے.
اگر آپ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں میں سرخ نشانات دیکھتے ہے تو حقیقی سبب جاننے کے لئے آپ اپنے معالج سے رابطہ کرے.
 2 ہاتھوں میں پسینہ (sweaty palms)
اگر آپ کے ہاتھوں میں پسینہ آتا ہے تو اس کی کچھ ممکنہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہے.
پریشانی یا شدید ذہنی دباؤ.
درجہ حرارت میں بدلاؤ.
ہاتھوں میں پسینہ آنے کو انگریزی زبان میں ہائپرہیڈروسس (hyperhidrosis) کہتے ہے. زیادہ تر لوگوں کو پسینہ ہاتھ کی ہتھیلی یا پاؤں پر آتا ہے. مگر بعض کیسز میں یہ بھی سامنے آیا ہے کے ہائپرہیڈروسس کی صورت میں انسان کے ماتھے پر بھی شدید پسینہ آتا ہے. ہائپرہیڈروسس کی صورت میں نشہ آور چیزوں سے پرہیز کرے.
3 . ہاتھوں میں حساسیت کا محسوس نہ ہونا
کبھی کبھی ہم اس احساس کے ساتھ جاگتے ہیں کہ ہم نے اپنے جسم کے بعض حصوں میں حساسیت کھو دی ہے، اور جب ہم حرکت یا چلنے لگتے ہے تو آپ سنسناہٹ یا جھرجھری محسوس کرتے ہے. عام طور پر یہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب آپ نے ایک طویل عرصے سے اعصابی اعضاء پر زور دیے رکھا ہو یا اعضاء پر دباؤ رہا ہو.
اگر ایسا آپ اپنے ہاتھ پر محسوس کرتے تو یہ ایک بہت سنگین مسئلہ کی علامت ہوتی ہیں جیسا کے عنقی مہرہ کی بیماری (cervical Osteochondrosis)، ہتھیلی میں موجود وسطی عصب کا دینا اور اس کے نتیجے میں انگلیوں میں درد ہونا (carpal tunnel syndrome)، گہرا وریدی سدہ (Deep Venous Thrombosis)، انیمیا یا ذیابیطس (anemia or diabetes) شامل ہے. اگر حساسیت کا محسوس نہ ہونا طویل ہو رہا ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرے.
4 . خشک ہاتھ
ہاتھوں پر خشک جلد کی سب سے زیادہ عام وجوہات پانی کی کمی اور ایسٹروجن کی کمی ہوتی ہے. پانی کی کمی (dehydration) کو دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرے اور ہاتھوں پر موئسچرائزر کا استعمال کرے. اپنی غذا میں تیل مچھلی، بیج، اور گری دار میوے شامل کریں. ہارمونول تھراپی کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں، یہ آپ کو ایسٹروجن ڈراپ کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرے گا
 5 . ہاتھوں میں لرزش
شائد کے آپ بےخبر ہو مگر ہاتھوں کی لرزش پارکنسنز (Parkinson) جیسی بیماری کی سبب ہو سکتی ہے. اگر آپ ہاتھوں کی لرزش کا شکار ہے اور اپنی صحت کے بارے میں محتاط ہے تو آپ ضرور اپنے معالج سے رابطہ کرے. اس دوران اگر آپ کافی یا شراب نوشی کا استعمال کرتے ہے تو کم کر دے یا بلکل ہی ترک کر دے کیونکہ کافی اور شراب بھی ہاتھوں کی لرزش کا سبب ہو سکتی ہے.
 6 . کمزور ناخن
کمزور یا ٹوٹے ہوے ناخن آپ کے جسم میں زنک (zinc) کی کمی کو ممکنہ طور پر ظاہر کرتے ہے. زنک ہماری صحت کے لئے بہت اہم ہیں، زنک زخم کو جلدی مندمل ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے، خلیوں کو تقسیم کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے. زنک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے زنک سے بھرپور غذائیں جیسے گری دار میوے اور گوشت کو کھانے میں شامل کریں. اگر آپ کے جسم میں زنک کی مقدار کم ہے تو زنک پر مشتمل ادویات کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں.
کیا آپ نے کبھی ان علامات کا تجربہ کیا ہے؟ آپ اپنا تجربہ تبصرے شیر کریں.
Facebook Comments
Close